۲۵ آبان ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 15, 2024
d

حوزہ/مشرق وسطیٰ کی امور کونسل میں خارجہ پالیسی اور سیکورٹی پروگرام کے ڈائریکٹر عادل عبد الغفار نے الجزیرہ سے گفتگو میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ غزہ کی نسل کشی میں اسرائیل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، کہا ہے کہ غزہ کی نسل کشی میں امریکہ اور برطانیہ شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطیٰ کی امور کونسل میں خارجہ پالیسی اور سیکورٹی پروگرام کے ڈائریکٹر عادل عبد الغفار نے الجزیرہ سے گفتگو میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ غزہ کی نسل کشی میں اسرائیل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، کہا ہے کہ غزہ کی نسل کشی میں امریکہ اور برطانیہ شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لیے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کی عدم تعمیل، بین الاقوامی اداروں اور خود امریکہ کی بے بسی کو ظاہر کرتی ہے۔

عبد الغفار نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں نسل کشی کی جا رہی ہے، جبکہ بعض یورپی ممالک جیسے کہ ناروے اور اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے میں کامیاب ہو گئے، برطانیہ اور امریکہ نے اس سلسلے میں کوتاہی کی ہے۔

عادل عبد الغفار نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ ناروے اور اسپین کے فلسطین کو رسمی ریاست تسلیم کرنے کے یہ اقدامات زیادہ دباؤ نہیں ڈالتے، لیکن بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے اشتعال میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ جہاں تک برطانیہ اور امریکہ کا تعلق ہے، وہ غزہ میں جاری نسل کشی میں شریک اور ملوث ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .